واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی + اے این این+ این این آئی) امریکی جریدے فوربس نے دنیا کے طاقتور ترین رہنماﺅں کی فہرست جاری کر دی روس کے ولادی میر پیوٹن دنیا کے طاقتور ترین رہنماﺅں میں پہلے، اوباما دوسرے، چین کے صدر ژی جن ینگ تیسرے نمبر پر ہیں۔ پوپ فرانسس کا چوتھا اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا پانچواں نمبر ہے۔ بل گیٹس چھٹے، امریکہ کے چیئرمین فیڈرل ریزروز بین برنافکے ساتویں، سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ 8 ویں، صدر یورپین سینٹرل بینک ماریو ڈراغی 9 ویں، وال مارٹ سٹورز کے مائیکل ڈیوک 10 ویں، برطانیہ کے ڈیوڈ کیمرون 11 ویں، آنریری چیئرمین امریکہ سوویل کے کارلوس سلم ہیلو12 ویں، سی ای او برک شائر وارن بھٹ13 ویں چین کے نائب صدر لی کیکیانگ 14 ، ایمزون ڈاٹ کام کے سی ای اور ریگن ٹلرسن 16، کو فا¶نڈر گوگل سرگی برن 17 ویں فرانسیسی صدر فرانکوئس ہولاند 18 ویں سی ای او اےپل کے ٹموتھی کک 19 ویں برازیلین صدر ڈلیما سوزین 20 ویں، سونیا گاندھی 21 ویں، ایران کے علی خامنہ ای 23 ویں بنجمن نیتن یاہو 26 ویں، منموہن سنگھ 28 ویں، بان کی مون 32 ویں عرب امارات کے خلیفہ بن زید النہیان 34 ویں نمبر پر ہیں۔ بھارتی ریلائنس انڈسٹریز کے مکیش امبانی کا 38 واں جبکہ بھارت ہی کے لکشمی متل 51 ویں نمبر پر ہیں۔