پاکستانی فوج کی مدد کے بغیر در اندازی ممکن نہیں‘ منہ توڑ جواب دینگے: انتھونی کی بڑھک

نئی دہلی(آن لائن) بھارت نے پاکستان کیخلاف الزام تراشیوں کا راگ الاپتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستانی فوج کی مدد کے بغیر دراندازی ممکن نہیں پاکستان اگر تعلقات کو بہتر کرنا چاہتا ہے تو معاملات درست کرے ورنہ فوج منہ توڑ جواب دینے کے لےے تیار ہے ۔ بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر پاکستان کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بھارت کو شدید تشویش ہے جبکہ دراندازی کے بڑھتے ہوئے واقعات اس سے بھی بڑھ کر دکھ کا باعث ہیں۔ وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی مدد کے بغیر دراندازوں کا سرحد عبور کرنا ممکن نہیں اپنی سرزمین پر دراندازوں کو مزید برداشت نہیں کیاجائے گا جبکہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ معاملات درست کرلے ورنہ بھارتی فوج منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...