اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) افغان صدر حامد کرزئی اعلان کر چکے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ مفاہمت کے تحت افغان ہائی پیس کونسل کا وفد طالبان کے دوسرے بڑے رہنماءملا برادر کے ساتھ ملاقات کرے گا تاہم طالبان ذرائع کے مطابق یہ تو ملا برادر کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ افغان وفد کے ساتھ ملاقات کرنا چاہیں گے یا نہیں۔ اس ذریعہ کے مطابق ملا برادر بدستور کراچی میں ہی مقیم ہیں اور ان کی پشاور آمد اور شمالی وزیرستان دوروں کی اطلاعات سراسر غلط ہیں۔ طالبان کرزئی کی حکومت کو امریکہ کی کٹھ پتلی سمجھتے ہیں۔ اور کرزئی انتظامیہ کے حکام کے ساتھ ملاقات کرنا طالبان کی قیادت کو خود سے برگشتہ کرنے کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔
ملا برادر کی مرضی ہے کہ وہ افغان وفد سے ملاقات کرتے ہیں یا نہیں، وہ ابھی تک کراچی میں ہیں، طالبان ذرائع
Oct 31, 2013