ممبئی حملہ کیس: بھارت نے عدالتی ریکارڈ پاکستان کے حوالے کر دیا

Oct 31, 2013

اسلام آباد(ثناء نیوز) ممبئی حملہ کیس میں بھارت نے مقدمہ کا عدالتی ریکارڈ پاکستان کے حوالے کر دیا۔ بھارت نے ممبئی حملہ کیس میں عدالتی ریکارڈ باضابطہ طور پر پاکستان کے حوالہ کردیا ہے۔ یہ عدالتی ریکارڈ دفتر خارجہ کو موصول بھی ہو چکا ہے۔ جوڈیشل کمشن نے بھارت میں چار گواہوں پر جرح کی تھی اور ان گواہوں میں دو ڈاکٹر ، پولیس کے سربراہ اور ایک خاتون میٹروپولیٹن مجسٹریٹ شامل تھی جس نے ممبئی حملوں کے واحد زندہ گرفتار ملزم محمد اجمل عامر قصاب کا دفعہ 164 کا بیان قلمبند  کیا تھا۔ گواہوں پر جرح نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں ممبئی حملوں کے مبینہ ملزمان کا ٹرائل التوا کا شکار تھی اب گواہوں پر جرح بھی ہو چکی ہے اور بھارت کی جانب سے عدالتی کارروائی  کا ریکارڈ بھی پاکستان کو موصول ہو چکا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اب اس ریکارڈ کے آنے کے بعد ممبئی حملوں کے مبینہ ملزمان کا جلد ٹرائل متوقع ہے ۔ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ریکارڈ 6    نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں