واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ڈرون حملوں سے جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد بتانے سے امریکہ نے گریز کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جین ساکی نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں میں پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ ڈرون حملوں کے متاثرہ پاکستانی خاندان سے محکمہ خارجہ حکام کی ملاقات طے نہیں ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ڈرون حملوں کے بارے میں رپورٹ کا امریکی حکام جائزہ لے رہے ہیں۔