نئی دہلی (اے این این) بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے کہا ہے کہ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبہ فریق ملکوں میں انرجی سکیورٹی یقینی بنائے گا۔ ترکمانستان کے 22 ویں یوم آزادی کے موقع پر ترکمانستان کے ہم منصب گربانگلو بردی محمد یووف کو لکھے خط میں انہوں نے کہا کہ بھارت تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں تعاون کرے گا اس منصوبے سے ہمارے ملکوں میں انرجی سیکورٹی یقینی ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت اور ترکمانستان کے دوستانہ تعلقات مزید فروغ پائینگے جو باہمی مفاد پر مبنی ہے۔
تاپی گیس پائپ منصوبہ فریق ملکوں میں انرجی سکیورٹی یقینی بنائے گا : بھارت
Oct 31, 2013