مریدکے: پولیو ٹیم کی سربراہ پر عورتوں، مردوں کا دھاوا، نوجوان برہنہ ڈانس کرتے رہے

مریدکے: پولیو ٹیم کی سربراہ پر عورتوں، مردوں کا دھاوا، نوجوان برہنہ ڈانس کرتے رہے

مریدکے (نامہ نگار) مریدکے نواحی علاقہ مغلاں والی میں پولیو ٹیم پر حملہ، ٹیم کی سربراہ ثروت بشیر نامی ٹیچر پر عورتوں مردوں نے ہلہ بول دیا، شدید زخمی، نوجوان برہنہ ہو کر ثروت بشیر کے آگے ڈانس کرتے رہے۔ تحفظ نہ ملا تو پولیو مہم بند کردیں گے۔ عملہ کی دھمکی۔ اے سی کے حکم پر 12 نوجوانوں پر مقدمہ درج، تحصیل مریدکے کے علاقہ نون میں ایک غریب محنت کش عبدالرﺅف کے بیٹے اسد رﺅف کے پولیو کی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف پر شیخوپورہ میں ڈی سی او کے حکم پر تدارک مہم جاری ہے تحصیل مریدکے کی آبادی تھانہ نارنگ منڈی کے علاقہ مغلاں والی میں دوپہر کے وقت اس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب پولیو ٹیم کی سربراہ ثروت بشیر اپنے عملہ کے ہمراہ گاﺅں میں داخل ہوئی۔ تحصیل بھر کے پولیو عملہ نے تحفظ نہ ملنے پر آج ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔
پولیو ٹیم / حملہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...