کوئٹہ(بیورو رپورٹ) قلعہ سیف اللہ میں گوال حیدر زئی روڈ پر مسافر بس الٹنے سے 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پشاور سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس قلعہ سیف اللہ کے قریب گوال حیدر زئی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد موقع پر پہنچے اور بس سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا۔ زخمیوں کو قلعہ سیف اللہ کے سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، طبی حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
مسافر بس / حادثہ