بلوچستان پبلک سروس کمشن میں گھپلے، نیب نے تحقیقات مکمل کر لیں، رپورٹ گورنر کو ارسال

بلوچستان پبلک سروس کمشن میں گھپلے، نیب نے تحقیقات مکمل کر لیں، رپورٹ گورنر کو ارسال

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ذرائع کے مطابق نیب نے بلوچستان پبلک سروس کمشن میں بدعنوانی کی تحقیقات مکمل کر لیں۔ نیب نے تحقیقاتی رپورٹ گورنر بلوچستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔ صوبے کے 4 محکموں میں کرپشن کی 5 انکوائریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔ دو ہفتوں میں اعلیٰ بیوروکریٹس اور اہم شخصیات کیخلاف ریفرنس دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ نیب بلوچستان نے صوبے میں آئندہ ہونے والی بھرتیوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ¿ تعلیم میں سابق دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی چھان بین بھی شروع کر دی گئی ہے۔
نیب تحقیقات

ای پیپر دی نیشن