لاہور (نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) لاہور کے مزید 10 چوکوں میں ٹریفک سگنلز پر جدید میٹل ڈیٹیکٹر لوپ سسٹم لگائے جائیں گے۔ چیف ٹریفک آفیسرطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ شہریوں کے سہولت کیلئے آواری چوک سگنلز پر جدید میٹل ڈیٹیکٹر لوپ سسٹم لگائے گئے آٹو میٹک ٹریفک سگنلز کے کامیاب تجربے کے بعدشہر میں مزید 10چوکوں پر جدیدترین آٹومیٹک ٹریفک سگنلز نومبر کے آخر تک کام کرنا شروع کر دینگے۔ جوخود کار نظام کے تحت سنسر کے بدولت ٹریفک کے بہائو کو کنٹرول کریں گے۔ عوام کو جدید ترین سفری سہولیات فراہم کرنا اور شہر کی ٹریفک کو رواں دواں رکھنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔