لاہور (میاں علی افضل سے) صوبائی دارلحکومت کی 6 ڈویژنوں میں موجود 82 تھانوں اور 16پولیس چوکیوں میں جرائم پیشہ عناصر کی واردتیں تیزی سے جاری ہیں جبکہ پولیس وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں کے حوالے سے ماڈل ٹا¶ن ڈویژن پہلے، صدر ڈویژن دوسرے جبکہ سٹی ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا جبکہ سول لائن ڈویژن میں سب سے کم وارداتیں ہوئی ہیں بڑھتی ہوئی واردتوں پر شہری شدید خوف وہراس میں مبتلا ہو گئے۔ کینٹ ڈویژن میں 15تھانے 6 پولیس چوکیاں ہیں اور 6 سرکل بنائے گئے ہیں ماڈل ٹاون ڈویژن میں 11تھانے 7چوکیاں اور 5سرکل ہیںصدر ڈویژن میں 13 تھانے 2 چوکیاں اور 4سرکل ہیں اقبال ٹا¶ن ڈویژن میں 10 تھانے اور کوئی پولیس چوکی نہیں جبکہ 5 سرکل ہیں سٹی ڈویژن میں 22 تھانے 2چوکیاں اور 10سرکل ہیں سول لائن ڈویژن میں 11تھانے ہیں کوئی پولیس چوکی نہیں جبکہ 5 سرکل ہیں 2014کے پہلے 6 ماہ کے دوران سٹی ڈویژن میں5305 صدر ڈویژن میں 5666، اقبال ٹا¶ن ڈویژن میں 3427 ،کینٹ ڈویژن میں5300، سول لائن ڈویثرن میں 2900، ماڈل ٹا¶ن ڈویژن میں 6112 واردتیںہوئی ہیں وارداتوں میں قتل ،ڈکیتی ،ڈکیتی مزاحمت پر قتل ،چوری، گاڑیاں، موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے سمیت دیگر وارداتیں شامل ہیں۔
وارداتیں جاری