کاروبارکیلئے سازگار ممالک کی فہرست میں ایک درجہ کمی ‘ پاکستان کی رینکنگ 128 پر آ گئی

Oct 31, 2014

کراچی (این این آئی) عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق کاروبارکیلئے سازگار ممالک کی فہرست میں پاکستان کی رینکنگ میں ایک درجے کی کمی ہوئی ہے۔ ورلڈ بنک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کاروبار کرنے کے حوالے سے عالمی رینکنگ ایک سو اٹھائیس پر آ گئی جو گزشتہ سال کے دوران ایک سو ستائیس تھی۔ عالمی بینک کی رپورٹ میں ایک سو نواسی معیشتوں کی پوزیشن کا تعین کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی کارکردگی میں تنزلی ہوئی ہے، پاکستان نے سرحد پار تجارت اور دیوالیہ پن کے معاملے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ رپورٹ میں سنگاپور کا نمبر پہلا، نیوزی لینڈ اور ہانگ کانگ کا نمبر دوسرا اور تیسرا ہے۔

مزیدخبریں