سٹار کھلاڑی مہیا کرنیوالی اقبال پارک سپورٹس کمپلیکس گرا¶نڈز زبوں حالی کا شکار

Oct 31, 2014

لاہور (سپورٹس رپورٹر) کرکٹ، ہاکی، فٹبال میں پاکستان ٹیموں کو سٹار کھلاڑی مہیا کرنے والے اقبال پارک سپورٹس کمپلیکس کے گرا¶نڈز زبوں حالی کا شکار ہیں، روزانہ سینکڑوں نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے والے یہ گرا¶نڈز آج بے آباد ہو چکے ہیں جس کی بڑی ذمہ داری آزادی چوک پر بننے والے سگنل فری منصوبے کی تعمیراتی کمپنی پر عائد ہوتی ہے جس کی بھاری مشینری کی وجہ سے اقبال پارک میں واقع کرکٹ، فٹبال اور ہاکی کے گرا¶نڈز کی سطح انتہائی ناہموار ہو گئی ہے جو کھیل کے قابل نہیں رہی ہیں۔اقبال پارک سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اشتراک سے بنائی جانے والی 16 عدد وکٹیں مکمل تباہ و برباد ہو گئی ہیں جس پر بورڈ کا لاکھوں روپیہ خرچ ہوا تھا۔ تعمیراتی کمپنی کی بھاری مشینری کی وجہ سے گرا¶نڈز کیلئے زیرزمین واٹر سسٹم بھی ختم ہو گیا ہے جس کی مرمت پر لاکھوں روپے کے اخراجات آئیں گے۔ آزادی چوک پر بننے والے سگنل فری منصوبے کی وجہ سے رولر سکیٹنگ اور باسکٹ بال کورٹ مکمل طور پر ختم ہو گئے ہیں جبکہ اس منصوبہ کی وجہ سے سکواش کورٹ کی بلڈنگ انتہائی بری حالت میں چلی گئی ہے جس میں بارش کا پانی بڑی مقدار میں کھڑا ہو جاتا ہے۔

مزیدخبریں