زین قتل کیس: چیف جسٹس سپریم کورٹ نے مصطفی کانجو کی رہائی کا از خود نوٹس لے لیا، سربمہر ریکارڈ طلب

Oct 31, 2015

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے زین قتل کیس میں مصطفی کانجو سمیت پانچ ملزمان کی ر ہائی پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے دہشتگردی عدالت سے مقدمہ کا تمام تر سربمہر ریکارڈ اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ یہ چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کا پہلا ازخود نوٹس ہے جو انہوں نے زین قتل کیس میں لیاہے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے زین قتل پر ازخود نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے جن ملزمان کو ر ہا کیا گیا ہے ان کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں۔ عدالت نے انسداد دہشتگردی عدالت کو ہدایت کی ہے کہ اس مقدمے کے حوالے سے ان کے پاس جتنا بھی ریکارڈ ہے وہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ علاوہ ازیں عدالت نے آئی جی پنجاب کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ زین قتل کے سلسلے میں اب تک ہونے والی تمام تفتیش اور پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کریں۔

مزیدخبریں