اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران کو تاریخی مقامات اور قومی ثقافتی ورثے سے کوئی سروکار نہیں ،وہ محض بڑے کمشن والے منصوبے بنانا چاہتے ہیں۔جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شریف برادران کو تاریخ اور قومی ثقافتی ورثے کی اہمیت کا کوئی احساس نہیں ہے،وہ لاہور کے تاریخی جی پی او کو بڑے کمشن کیلئے گرا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران محض بڑے کمشن والے منصوبے بنانا چاہتے ہیں۔
شریف برادران کو قومی ثقافتی ورثے سے کوئی سروکار نہیں: عمران
Oct 31, 2015