بغداد/ تہران (صباح نیوز) عراق میں ایک سابق فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں جلاوطن ایرانی گروہ کو نشانہ بنا یا گیا ۔سازمان مجاہدین خلق ایران نے کہا ہے کہ اس حملے میں تین پولیس اہلکاروں کے علاوہ ان کے 20 ارکان ہلاک ہوئے ۔عراقی اور ایرانی حکام کے مطابق بغداد ہوائی اڈے کے قریب واقعہ کیمپ لبرٹی نامی سابق امریکی اڈے پر کم از کم 15 میزائل داغے گئے۔تاحال کسی بھی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔