ممبئی (نوائے وقت رپورٹ) ہندو انتہا پسند گروپ شیوسینا کے کارکنوں نے سماجی تنظیم آر ٹی آئی کے رکن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کے کارکنوں نے ملک ارجن بھیکانی کے چہرے پر کالی سیاہی مل دی۔ ملک ارجن نے وتور میں غیرقانونی تعمیرات کا پردہ فاش کیا تھا۔