جنیوا (صباح نیوز) پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کی ایٹمی تعاون کے بارے میں امتیازی پالیسیوں سے جنوبی ایشیا کی سلامتی براہ راست متاثر ہورہی ہے۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ان امتیازی پالیسیوں سے اقتدار اور مفاد کی جنگ میں ایٹمی عدم پھیلائو کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہورہی ہے جنوبی ایشیا میں عدم توازن پیدا ہورہا ہے اسے خطرات لاحق ہورہے ہیں۔ ایٹمی امور کے بارے میں منتخب ممالک کے ساتھ امتیازی برتائو اور استثنیٰ کے بارے میں پاکستان کا واضح موقف ہے۔فیزائل میٹریل کٹ آف معاہدے کے بارے میں پاکستان کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے تہمینہ جنجوعہ نے اس سلسلے میں حکومتی ماہرین کے گروپ کے قیام کو لاحاصل کوشش قراردیا۔
تہمینہ جنجوعہ