صفدرآباد: مسافر ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی، سگنل نہ ملنے کے باعث انجن پٹڑی سے اتر گیا، کوئی جانی نقصان نہ ہوا

صفدرآباد (نامہ نگار) لاہور سے فیصل آباد جانے والی مسافر ٹرین غوری ایکسپریس خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئی۔ ٹرین صفدر آباد ریلوے سٹیشن پر سٹاپ کرنے کی بجائے تیزی سے گزر گئی۔ سگنل نہ ہونے پر ڈرائیور کو راستہ نہ ملا اور انجن پٹری سے اتر گیا۔ ٹرین میں موجود سینکڑوں مسافروں نے کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کردیا۔ بچوں اور عورتوں نے چیخیں مارنا شروع کر دیں۔ انجن پٹری سے اترنے کی وجہ سے لاہور فیصل آباد ریلوے سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی تاہم کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے انتظامیہ نے فوری طور پر انجن بھیج کر ٹرین کو ریلوے سٹیشن صفدرآباد پر لے آئی اور ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...