گوانتاناموبے سے آخری برطانوی قیدی کو رہا کردیا گیا

Oct 31, 2015

لندن (آن لائن) برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا ہے کہ گوانتانامو بے میں 13 برس سے قید برطانوی شہری شاکر عامر کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔ شاکر عامر امریکی جیل سے نکل چکے ہیں۔ 46 سالہ سعودی شہری عامر 2002ء سے کیوبا کے حراستی مرکز میں قید تھے لیکن ان پر کسی بھی طرح کے الزامات عائد کیے گئے اور نہ ہی مقدمہ چلایا گیا۔ انہیں 2001ء میں افغانستان سے حراست میں لیا گیا تھا۔ امریکی حکام کا الزام تھا کہ انہوں نے طالبان کے ایک دھڑے کی قیادت کی تھی اور القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن سے بھی ملاقات کی تھی لیکن شاکر عامر ہمیشہ ان الزامات سے انکار کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان میں خیراتی اور امدادی کام کر رہے تھے۔ عامر کے چار بچے ہیں اور چونکہ انہوں نے برطانوی شہری سے شادی کر رکھی ہے اسلئے وہ جب تک چاہیں برطانیہ میں رہ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں