عمران نے مہر کی رقم نکاح کے وقت ادا کر دی تھی بہت سے رازوں کا امین ہوں، نہیں چاہتا کہ پردہ اٹھاﺅں: مفتی سعید

اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ عمران اور ریحام کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے ان کی طلاق کے حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ عمران اور ریحام کی طلاق کا سب کو بہت افسوس ہوا، نکاح کے وقت حق مہر ایک لاکھ روپے مقرر کیا گیا تھا اور حق مہرکی رقم نکاح کے وقت ہی ادا کر دی گئی تھی۔ مفتی سعید نے کہا کہ وہ بہت سارے رازوں کے امین ہیں اور نہیں چاہتے کہ ان رازوں سے پردہ اٹھائیں۔
مفتی سعید

ای پیپر دی نیشن