اسلام آباد (آئی این پی) پاکستانی معروف فنکاروں کی تنظیم فرسٹ فرینڈز نے کہا ہے کہ بھارتی انتہا پسند سیاسی جماعت شیو سینا کے حالیہ رویہ کے باعث پاکستانی فنکار، اداکار، شاعر اور دانشور بھارتی پروگراموں کے بائیکاٹ کریں گے۔ یہ فیصلہ فلم، ریڈیو، سٹیج اور ٹی وی فرینڈز (ایف آر ایس ٹی) کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ جو کہ شیوسینا کے حالیہ رویہ کے باعث پاکستانی گلو کار غلام علی کے کنسرٹ اور دیگر پاکستانی سٹارز فواد اور ماہیرہ کے پروگراموں کی منسوخی کی مذمت کے سلسلہ میں ہنگامی طور پر ہوا۔ فرسٹ فرینڈز نے اجلاس میں بھارتی رویہ کی بھر پور مذمت کی اور متفقہ طور پر طے پایا کہ آئندہ پاکستانی شاعر، فنکار، اداکار اور دانشور نہ صرف ہندوستانی پروگراموں کا بائیکاٹ کریں گے بلکہ ہندوستان کے آئندہ دورے بھی نہیں کریں گے۔