خیرپور کے علاوہ پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات مجموعی طور پر پر امن رہے: سیکریٹری الیکشن کمیشن

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ خیرپور میں چھے لاشیں پولنگ اسٹیشن کے احاطے سے اور باقی باہر سے ملیں جب کہ واقعے پر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعے میں ملوث تمام عناصر کی گرفتاری کی بھی ہدایت دے دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ خیرپور واقعے کے بعد فوج اور رینجرز طلب کرکے حالات کو کنٹرول کرلیا گیا۔ خیرپورواقعے کے علاوہ پنجاب اور سندھ بھر میں انتخابات مجموعی طور پر پرامن رہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو پنجاب اور سندھ سے چند شکایات موصول ہوئیں ، پنجاب میں بیلٹ پیپرز میں غلطیوں کے باعث یونین کونسل کی 20 نشستوں پر دوبارہ انتخابات کرائیں جائیں گے ، سندھ کی 6 یونین کونسلز کی مختلف نشستوں پر بھی دوبارہ انتخابات ہوں گے ،بیلٹ پیپرز میں غلطیوں پر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پولنگ کے دوران کئی مقامات پر بد نظمی دیکھنے میں آئی  جبکہ کئی علاقوں میں ضابطہ اخلاق کی بھی دھجیاں بکھیری گئیں-

ای پیپر دی نیشن