نوشہرہ ورکاں ( نامہ نگار) پانچ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے صدمہ پر یونین کونسل کا نائب قاصد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ یونین کونسل بدورتہ کے نائب قاصد بہادر علی کو پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی جس کی وجہ سے وہ اکثر پریشان رہتا تھا۔ اس پریشانی کی وجہ سے اسکی صحت دن بدن گرتی گئی اور دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔ واضح رہے تحصیل نوشہرہ ورکاںکی 25 یونین کونسلوںکے ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔ گورنمنٹ کی طرف سے ملنے والی گرانٹ کم ہونے کی وجہ سے چھ ملازمین میںسے صرف دو ملازمین کو بمشکل تنخواہ ملتی ہے۔ باقی ملازمین کو اپنی باری کا انتظارکرنا پڑتا ہے۔
نوشہرہ ورکاں: پانچ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کا صدمہ، یونین کونسل کا نائب قاصد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
Oct 31, 2016