نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیرکے عوام پر بھارتی ظلم وستم کی طرف مبذول کرانے اوربھارت پر دبائو ڈالنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ یہ بات انہوں نے نیویارک میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا پاکستان تنہائی کا شکار نہیں، ایسی باتیں کرنیوالے عوام کا حوصلہ پست کررہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جانب عالمی توجہ مبذول کرانے کی کوششیں جاری رکھیں گے: ملیحہ لودھی
Oct 31, 2016