پراپرٹی ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو 2نومبر کے دھرنے میں شامل ہو جائیں گے: ڈی ایچ اے ایجنٹس ایسوسی ایشن

Oct 31, 2016

لاہور (پ ر) ڈی ایچ اے ایجنٹس ایسوسی ایشن کے احتجاجی مظاہرے اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر میجر(ر) رفیق حسرت، سینئر نائب صدر ارشد اور عرفان نے حکومت کو الٹی میٹم دی ہے کہ اگر حکومت نے آئندہ 24گھنٹوں میں ظالمانہ پراپرٹی ٹیکس واپس نہ لیا تو ملک بھر میں موجود لاکھوں پراپرٹی ڈیلر اور ایجنٹس پی ٹی آئی کے 2نومبر کے دھرنے میں شامل ہو جائیں گے۔ رہنمائو ں نے مزید کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کے نتیجے میں 25لاکھ افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں