پیچیدہ سسٹم کی وجہ سے تاجروں کو ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں مشکلات درپیش ہیں:طارق فیروز

لاہور(نیوزرپورٹر) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز و جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر مارکیٹوں میں منداہونے اورآن لائن سسٹم میں خرابیوں کیوجہ سے بیشتر تاجر سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواسکے۔میاں سلیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال میں عدم استحکام FBR کے خودکار نظام خرابی کی وجہ سے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں ہو سکی ہیں ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ اگر یہ نظام کام بھی کر رہا ہو تا تب بھی اس ویب پورٹل میں ٹیکس گزاروں کو انتہائی سست روی کا سامنا کرنا پڑتا ایسے حالات میں ٹیکس گزار نہ تو انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروا پاتے اور نہ ہی ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور ٹیکس جمع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن سسٹم میں پچیدگیاں ٹیکس پیئرز کیلئے نئی نہیں ہیں کیونکہ ہر سال ہی انہیں اس عمل سے گزرتے ہوئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن