”واپس آ گیا ہوں، اب تیرا کیا بنے گا‘ کالیا“وزیر دفاع کا ٹویٹ

Oct 31, 2016

اسلام آباد (اے این این) قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، وزیر دفاع خواجہ آصف دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے۔خواجہ آصف گزشتہ روز اہل خانہ کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے دبئی گئے تھے وطن پہنچنے پر اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ شادی میں شرکت کے بعد الحمداللہ وطن واپس پہنچ گیا ہوں، اب تیرا کیا بنے گا کالیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے استعفے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک درباری ہٹا دیا گیا اور دوسرا بھاگ گیاہے۔
وزیر دفاع

مزیدخبریں