بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو دوسرا ٹیسٹ 108 رنز سے ہرا کر سیریز برابر کر دی

Oct 31, 2016

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک ) دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو 108 رنز سے شکست دے دی ہے۔اس فتح کے نتیجے میں میزبان ٹیم نے یہ ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 273 رنز کا ہدف دیا لیکن انگلش ٹیم صرف 164 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی ۔انگلینڈ کے اوپنرز الیسٹر کک اور ڈکِٹ نے نصف سنچریاں بناتے ہوئے ٹیم کو 100 رنز کا آغاز دیا تاہم اس کے بعد بقیہ نو کھلاڑی سکور میں صرف 64 رنز کا اضافہ ہی کر سکے۔کک 59 اور ڈکٹ 56 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ 8کھلاڑیوں کا سکور دوہرے ہندسوں میں نہیں پہنچ سکا۔بنگلہ دیش کی فتح میں اہم کردارمین آف دی میچ اور سیریز سپنر مہدی حسن نے ادا کیا جنھوں نے 77 رنز کے عوض چھ وکٹیں لیں۔ انھوں نے اس میچ میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔شکیب الحسن نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھلائی ۔اس سے قبل بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 296 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ امرالقیس نے سب سے زیادہ 78 رنز بنائے جبکہ محمود اللہ نے 47 اور شکیب الحسن نے 41 رنز بنائے۔

مزیدخبریں