بیجنگ (آئی این پی)2016گوانگ دونگ سمندری شاہراہ ریشم بین الاقوامی ایکسپو نے ریکارڈ قائم کر دیا،ایکسپو میں 2 کھرب 6 ارب 80 کروڑ ڈالر کے 700 سے زائدمعاہدوں پر دستخط کیے گے ، ایکسپو میں 1لاکھ 39 ہزارافرادنے شرکت کی ،جن میں پروفیشنل خریداروں کی تعداد 25 ہزار 300 تھی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق 2016ءگوانگ دونگ سمندری شاہراہ ریشم بین الاقوامی ا یکسپو کی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ووجون نے ایکسپو کے نتائج کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گوانگ دونگ سمندری شاہراہ ریشم بین الاقوامی ایکسپو نے ریکارڈ قائم کر دیا ہے ، ایکسپو میں مختلف اقسام کے 700 سے زائدمعاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں اور 1لاکھ 39 ہزارافرادنے شرکت کی ،جن میں25 ہزار 300 پروفیشنل خریداروں کی تعداد25تھی ۔معاہدوں اور پروفیشنل خریداروں کی تعداد کے سلسلے میں گذشتہ دو ایکسپو کے مقابلے میں نئے ریکارڈز قائم کئے گئے ہیں،سمندری شاہراہ ریشم بین الاقوامی ایکسپو کی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ووجون نے تعارف میں کہا کہ اس ایکسپو میں طے شدہ معاہدوں کی مالیت 2 کھرب 6 ارب 80 کروڑ تک جاپہنچی ہے،سمندری شاہراہ ریشم بین الاقوامی ایکسپو آہستہ آہستہ گوانگ دونگ میں کاروبار کرنے والوں کیلئے ایک عمدہ پلیٹ فارم بن چکی ہے،اگلی ایکسپو2017میں 26 سے29 اکتوبر تک صوبہ ای گوانگ دونگ کے شہر دونگ گوان میںمنعقد ہوگی۔
چین ،سمندری شاہراہ ریشم بین الاقوامی ایکسپو کا نیا ریکارڈ
Oct 31, 2016