لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کسٹمز گالف کپ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ جونیئر کیٹگری میں محمد جلال نے پہلی، گراس میں سرمد نواز ملک نے پہلی، لیڈیز گراس کیٹگری میں سمعیہ جاوید علی نے پہلی،نیٹ کیٹگری میں مینا زینب پہلے، سینئرز کیٹگری میں اسد حمید پہلے، گراس کیٹگری میں جاوید خان پہلے، انویٹیشنل کیٹگری میں بریگیڈئر شاہد یونس نے پہلی،جبکہ گراس میں عمر فاروق برکی نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔امیچورز صفر سے 9 ہینڈی کیپ کے گراس میں تیمور شبیر نے پہلی، محسن ظفر نے دوسری جبکہ نیٹ کیٹگری میں احمد ظفر حیات پہلے اور جمال ناصر دوسرے نمبر پر رہے۔ 10 سے 18 ہینڈ کیپ کے گراس میں شلمان گلزار پہلے اور علی انوار خان دوسرے جبکہ نیٹ کیٹگری میں عامر حسن پہلے اور احمد جبران دوسرے نمبر پر رہے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب رفیق احمد رجوانہ تھے جنہوں نے گالفرز میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر چیف کلیکٹر کسٹمز سمیرا نذیر اور کلیکٹر ذوالفقار یونس سمیت متعدد کسٹمز آفیسر بھی موجود تھے۔
کسٹمز گالف کپ: محمد بلال‘ سرمد نواز‘ سمعیہ جاوید‘ مینا زینب‘ اسد حمید نے ٹائٹل جیت لئے
Oct 31, 2016