سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی یاد میں فنکاروں نے شمعیں روشن کیں

Oct 31, 2016

لاہور(کلچرل رپورٹر)سٹیج سے وابستہ فنکاروں نے سانحہ کوئٹہ کے شہداءکی یادمیں گزشتہ روزمحفل تھیٹرمیں شمعیںروشن کیں۔ شمعیں روشن کرنے کی تقریب میںاداکارہ آفرین ،نگارچودھری ،ہنی شہزادی ،پائل چودھری ،حسن مراد، سردار کمال، عامر سوھنا اور دیگر فنکاروں نے شرکت کی ۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے فنکاروں کاکہناتھاکہ پاک فوج اورحکومت نے اپنی کاوشوں سے دہشت گردی کاکافی حدتک خاتمہ کردیاہے لیکن ان کی باقیات جوانسانیت کے دشمن ہیںچھپ کروارکررہے ہیں۔ہم پرامیدہیںکہ ہماری سیکورٹی فورسزا نہیں صفحہ ہستی سے مٹادیں گی۔

مزیدخبریں