ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات تشویش ناک حالت میں نیروبی کے ہسپتال داخل

اسلام آباد( نیوزڈیسک)ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کو تشویش ناک حالت میںکینیا کے شہر نیروبی میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد حیات پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔شاہد حیات ان دنوں ۴ ماہ کے تربیتی پروگرام پر لاہور میں تھے اور ایک سٹڈی ٹور پر کنیا گئے ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق شاہد حیات کی اہلیہ نیروبی پہنچ گئی ہیں اور ان کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جاتی ہے۔
شاہد حیات

ای پیپر دی نیشن