عمران دہشت گردی کے راستے پر چل رہے ہیں، بدمعاشی کی اجازت نہیں دینگے: وزرا

لاہور+لاہور+ فیصل آباد+ اسلام آباد (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی+ خصوصی نمائندہ ) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم حسین قادری نے کہا ہے لائسنس یافتہ اسلحے سے کیا گولیوں کی جگہ پھول جھڑتے ہیں۔ پی ٹی آئی لیڈر شپ کوکسی بدمعاشی کی اجازت نہیں دیں گے۔ اخباری بیان اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان پے درپے سیاسی ناکامی کی وجہ سے ذہنی خلجان کا شکارہو چکے ہیں۔ وہ سیاست کی بجائے دہشت گردی جیسے راستے پر چل رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے آرام پرست رہنما تین دن بھی جیل میں نہیں گزار سکتے۔ وہ عوام کو کڑی دھوپ میں چھوڑ کر ائرکنڈیشنڈ گھروں میں آرام کے لئے چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا اسلحہ برداروں کو روکنے پر پرویز خٹک نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ عمران خان اور ان کے ساتھی سیاست دان نہیں، دہشت گرد بن کر ملک پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ریاست پر قبضہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انتشار پسندوں کو احتساب نہیں لاشوں کی ضرورت ہے۔ ہم لال حویلی کے شیخ کو بھگا بھگا کر تھکا دیں گے۔ ہم چاہتے ہیں بھاگنے سے اس کا وزن کم ہو تاکہ اس کے دماغ پر چڑھی چربی پگھلے اور اسے تھوڑی سے عقل آئے۔ اسلام آباد سے خصوصی نمائندہ کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چودھری عابد شیر علی نے کہا ہے حکومت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی تاک میں بیٹھے دھرنے والوں کو مشورے دینے اور اکسانے والوں کو اچھی طرح پہچانتے ہیں۔ بلاول بھٹو کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا چودھری نثار نے کراچی میں امن قائم کر کے اور روشنیاں بکھیر کر کوئی جرم نہیں کیا، وہ کسی کل کے بچے کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دے سکتے۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف دہشت گردی کے خاتمے میں مخلص ہیں تو پھر آئیں مل کر بیٹھیں۔ این این آئی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی طلال چودھری نے کہا ہے عمران احتساب کیلئے نہیں فساد کیلئے لوگوں کو بلا رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ نے کہا انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی متنازع خبر کا بہترین حل نکال لیا گیا ہے‘ حکومت کی طر ف سے کوئی سڑک بند نہیں کی گئی‘ اسلام آباد بند کرنے کا معاملہ شدت اختیار نہیں کریگا‘ لاک ڈائون کرنے اور ریاست کا مذاق اڑانے والوں کے منہ میں خاک پڑ چکی ہے‘ کوئی شخص اسلام آباد بند نہیں کر سکتا‘ صرف راولپنڈی کا ایک شیطان صفت انسان شیدا ٹلی بڑھکیں لگا رہا ہے پیپلز پارٹی کی قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے لیکن پیپلز پارٹی میں بھی شیخ رشید کی طرح ایک شخص اعتزاز احسن ایسا ہے جو آگ لگا رہا ہے۔ اس نے ہمیشہ اپنی ذہانت بیچی‘ وہ کبھی ججوں اور کبھی پرمٹ کے نام پر ذہانت بیچتا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا بنی گالہ میں شراب اور کوکین لیجاتے پکڑی گئیں‘ بنی گالہ کے اندر ہیروئن چرس کے سوٹے چل رہے ہیں‘ اپنی مائوں بہنوں سے درخواست ہے وہ وہاں نہ جائیں احتیاط کریں‘ وہاں ماحول اچھا نہیں۔ کسی نے غیر آئینی غیر جمہوری چڑھائی کرنے کی کوشش کی تو پھر دیکھ لیں گے۔
وزرا
فیصل آباد+ اسلام آباد (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی+ خصوصی نمائندہ ) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم حسین قادری نے کہا ہے لائسنس یافتہ اسلحے سے کیا گولیوں کی جگہ پھول جھڑتے ہیں۔ پی ٹی آئی لیڈر شپ کوکسی بدمعاشی کی اجازت نہیں دیں گے۔ اخباری بیان اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان پے درپے سیاسی ناکامی کی وجہ سے ذہنی خلجان کا شکارہو چکے ہیں۔ وہ سیاست کی بجائے دہشت گردی جیسے راستے پر چل رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے آرام پرست رہنما تین دن بھی جیل میں نہیں گزار سکتے۔ وہ عوام کو کڑی دھوپ میں چھوڑ کر ائرکنڈیشنڈ گھروں میں آرام کے لئے چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا اسلحہ برداروں کو روکنے پر پرویز خٹک نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ عمران خان اور ان کے ساتھی سیاست دان نہیں، دہشت گرد بن کر ملک پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ریاست پر قبضہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انتشار پسندوں کو احتساب نہیں لاشوں کی ضرورت ہے۔ ہم لال حویلی کے شیخ کو بھگا بھگا کر تھکا دیں گے۔ ہم چاہتے ہیں بھاگنے سے اس کا وزن کم ہو تاکہ اس کے دماغ پر چڑھی چربی پگھلے اور اسے تھوڑی سے عقل آئے۔ اسلام آباد سے خصوصی نمائندہ کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چودھری عابد شیر علی نے کہا ہے حکومت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی تاک میں بیٹھے دھرنے والوں کو مشورے دینے اور اکسانے والوں کو اچھی طرح پہچانتے ہیں۔ بلاول بھٹو کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا چودھری نثار نے کراچی میں امن قائم کر کے اور روشنیاں بکھیر کر کوئی جرم نہیں کیا، وہ کسی کل کے بچے کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دے سکتے۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف دہشت گردی کے خاتمے میں مخلص ہیں تو پھر آئیں مل کر بیٹھیں۔ این این آئی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی طلال چودھری نے کہا ہے عمران احتساب کیلئے نہیں فساد کیلئے لوگوں کو بلا رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ نے کہا انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی متنازع خبر کا بہترین حل نکال لیا گیا ہے‘ حکومت کی طر ف سے کوئی سڑک بند نہیں کی گئی‘ اسلام آباد بند کرنے کا معاملہ شدت اختیار نہیں کریگا‘ لاک ڈائون کرنے اور ریاست کا مذاق اڑانے والوں کے منہ میں خاک پڑ چکی ہے‘ کوئی شخص اسلام آباد بند نہیں کر سکتا‘ صرف راولپنڈی کا ایک شیطان صفت انسان شیدا ٹلی بڑھکیں لگا رہا ہے پیپلز پارٹی کی قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے لیکن پیپلز پارٹی میں بھی شیخ رشید کی طرح ایک شخص اعتزاز احسن ایسا ہے جو آگ لگا رہا ہے۔ اس نے ہمیشہ اپنی ذہانت بیچی‘ وہ کبھی ججوں اور کبھی پرمٹ کے نام پر ذہانت بیچتا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا بنی گالہ میں شراب اور کوکین لیجاتے پکڑی گئیں‘ بنی گالہ کے اندر ہیروئن چرس کے سوٹے چل رہے ہیں‘ اپنی مائوں بہنوں سے درخواست ہے وہ وہاں نہ جائیں احتیاط کریں‘ وہاں ماحول اچھا نہیں۔ کسی نے غیر آئینی غیر جمہوری چڑھائی کرنے کی کوشش کی تو پھر دیکھ لیں گے۔
وزرا

ای پیپر دی نیشن