کے الیکٹرک ایک ارب 77 کروڑ ڈالر میں چینی کو فروخت کرنے کا معاہدہ طے

Oct 31, 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی) پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا معاہدہ طے پاگیا۔ کے الیکٹرک کی فروخت کا معاہدہ طے پاگیا۔ دبئی کے ابراج گروپ نے الیکٹرک کے 66.4 فیصد شیئرز چین کی ’’شنگھائی الیکٹرک‘‘ کمپنی کو فروخت کردیئے۔ ایک ارب 77 کروڑ ڈالر لاگت کے اس معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔ اے ایف پی کے مطابق ابراج کے چیف ایگزیکٹو عارف نقوی نے کہا یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ ہم اچھی کارکردگی دکھانے والے بزنس سے سرمایہ کاری نکالنے کے راستے پر گامزن ہوگئے ہیں۔ شنگھائی الیکٹرک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو وانگ یون دان نے اپنے بیان میں کہا یہ ابراج گروپ کے ساتھ ہماری شراکت کی ابتدا ہے۔ ہم مستقبل میں دیگر شعبوں میں بھی باہمی تعاون پر غور کررہے ہیں۔

مزیدخبریں