پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائیوں سے بوکھلائی بھارتی بی ایس ایف نے دیوالی پر رینجرز کو مٹھائی نہیں بھجوائی

امرتسر (نیوز ڈیسک) کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سخت کشیدگی اور اپنی اشتعال انگیزیوں کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں سے بوکھلائی بھارتی بی ایس ایف نے اس مرتبہ ہندوؤں کے تہوار دیوالی پر پاکستان رینجرز کے حکام کو مٹھائی نہیں بھجوائی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی سرحدی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے اسکے 2 روز میں 2 فوجی مارے گئے۔ بھارتی اخبار کے مطابق اسی خار کی وجہ سے بی ایس یف کے حکام نے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کو مٹھائی نہ بھجوانے کا فیصلہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن