تحریک انصاف کو مارچ کی آڑ میں عوام کے بنیادی حقوق سلب نہیں کرنے دینگے:شہزادنذیر سندھو

رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگی رہنما چودھری شہزاد نذیر سندھو نے کہا کہ آئین میں شہر بند کرنے کی اجازت نہیں ،تحریک انصاف کو مارچ کی آڑ میں عوام کے بنیادی حقوق سلب نہیں کرنے دیں گے،گالیوں اور پگڑیاں اچھالنے کی سیاست بند ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج حکومتی مشینری کو کام سے روکنے کا منصوبہ ہے،حکومت مذاکرات سے انکاری نہیں ،خطے میں استحکام کیلئے قائدین کی کوششیں مثالی ہیں ،عمران خان لاقانونیت پر اتر آئے ہیں ،لوگوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

ای پیپر دی نیشن