مقبوضہ جموں و کشمیر : سرینگر میڈیکل ہسپتال کے مطابق پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے ہزاروں افراد کے چہروں کو نقصان پہنچا جبکہ گیارہ سو افراد بینائی سے محروم ہوگئے

مقبوضہ وادی میں بھارتی درندوں کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، بھارتی درندے نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں، بھارتی دہشتگردوں نے اننت نگر میں مزید دو سکولوں کو نذر آتش کردیاگیا جس کے بعد جلائے جانے والے سکولوں کی تعداد ستائیس ہو گئی ہے۔ گھر گھر چھاپوں کے دوران گرفتاریوں کا عمل بھی جاری ہے۔

سرینگر میڈیکل ہسپتال سے جاری اعداد وشمار کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال ہزاروں کشمیری ہسپتال لائے گئے، سولہ سو سے زائد زخمیوں کے چہرے اور جسم بری طرح متاثر ہوئے جبکہ گیارہ سے زائد افراد بینائی سے محروم ہوئے، پیلٹ گن سے زخمی پانچ سو چوبیس سے زائد کشمیری جنرل سپیشلٹی ہسپتال زیر علاج ہیں۔

کشمیر میں ناروا رویے کے خلاف سرکاری ملازمین نے تمام ڈسٹرک ہیڈکوارٹرز کی طرف مارچ کیا تاہم بھارتی فوج نے احتجاج ناکام بنانے کیلئے کرفیو میں سختی کردی، سڑکوں پر آنے والے مظاہرین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا.بزرگ رہنما علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت ایک منصوبے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کرنے میں مصروف ہے.

ای پیپر دی نیشن