وفاقی حکومت نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات 2تا 6 روپے75 پیسے فی لیٹر مہنگی کرنے کی سفارش کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یکم نومبر سے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات 2تا 6روپے75پیسے فی لیٹر مہنگی کرنے کی سفارش وفاقی حکومت کو کی تھی۔ حکام کے مطابق اوگرا نے پٹرول 2 روپے اور لائٹ ڈیزل 6روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنا تھا جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر جی ایس ٹی اور پٹرولیم لیوی میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کے بعد پٹرول 64 روپے27پیسے ہائی سپیڈ ڈیزل 75روپے52 پیسے مٹی کا تیل 45 روپے 25پیسے اور لائٹ ڈیزل 43 روپے35پیسے کی سطح پر برقرار رہے گا۔
وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ
Oct 31, 2016 | 20:07