امریکی صدارتی الیکشن میں 9 روز باقی، ہلیری کی ٹرمپ پر برتری صرف ایک پوائنٹ رہ گئی

اب جبکہ امریکی صدارتی انتخابات میں 9 دن باقی رہ گئے ہیں، نئے عوامی جائزے کے مطابق ہلیری کی ٹرمپ پر برتری صرف ایک پوائنٹ رہ گئی ریاست فلوریڈا میں ٹرمپ ڈیمو کریٹ حریف سے چار پوائنٹ آگے نکل گئے۔ امریکی صدارتی انتخابات پر انتخابی نعروں سے زیادہ امیدواروں کے سکینڈلز اثر انداز ہو رہے ہیں۔ خواتین کو ہراساں کرنے کا سکینڈل سامنے آنے پر ٹرمپ نے مقبولیت کھو گیا تو اب ای میلزسکینڈل کی دوبارہ تحقیقات نے ہلیری کو مشکل میں ڈال دیا۔ نئے عوامی جائزے کے مطابق ہلیری کو ٹرمپ پر برتری ایک پوائنٹ رہ گئی۔ ڈیمو کریٹ امیدوار کو 46 جبکہ ٹرمپ کو 45 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔دوسری طرف ہلیری کلنٹن کے انتخابی مہم کے چیرمین جان پوڈیسٹا نے ای میلز کی دوبارہ تحقیقات کے اعلان پر ایف بی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی سینٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما ہیری ریڈکا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کے سربراہ کا اپنے ادارے کی طرف سے ممکنہ طور پر ہلیری کلنٹن سے منسوب ای میلز کی تفیش کر نے کے بارے میں بتانا قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آ سکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہیری ریڈ نے ایک خط میں جیمز کومے پر ایک سیاسی جماعت کی مدد کرنے کی نیت کے دہرے معیار اپنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ہیری ریڈ کا کہنا تھا آپ نے اپنے عمل کے ذریعے شاید قانون کو توڑا ہے۔انہوں نے جیمز کومے پر رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اعلیٰ نائبین کے روسی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے کا الزام عائد کیا۔دریں اثنا ایف بی آئی نے سابق امریکی وزیرِ خارجہ کی نائب ہما عابدین کی ای میلز تلاش کرنے کے لیے وارنٹ حاصل کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن