کراچی(کامرس رپورٹر)چائنا پاورحب جنریشن کمپنی (سی پی ایچ جی سی)، چائنا ڈیولپمنٹ بینک اور ایکسپورٹ اینڈ امپورٹ بینک چائنا کے زیرِ قیادت چینی بینکوں کے کنسورشیم کے درمیان 1.5 ارب ڈالر کے قرضے کے معاہدے پر چین کے شہرچنک ڈو میںدستخط ہوگئے ہیں۔ چینی بینکوں کا کنسورشیم 1320 میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے مجوزہ پراجیکٹ کی کل لاگت 2 ارب ڈالر کا 75 فیصد یعنی ڈیڑھ ارب ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔ چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ پہلے ہی پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے 300 ملین ڈالر بحیثیت شیئر ہولڈر قرضہ فراہم کر چکی ہے۔