گاہک نے شادی کے لئے کیٹرنگ کا سامان لے کر دوکاندار کو بوگس چیک تھما دیا، مقدمہ درج

خانیوال (خبرنگار) محمدشاہد سعید ولد محمدسعید نے تھانہ سٹی پولیس کو اندراج مقدمہ کے لیے درخواست میں موقف اپناتے ہوئے کہا کہ میرا کیٹرنگ ٹینٹ سروس کا کاروبار ہے نواحی گائوں 45 دس آر کے رہائشی سجاد حسین نے شادی کی تقریب کے لیے مجھ سے سامان بک کروایا اور مجھے مزدوری کی مد میں پنجاب بنک کا چیک دے دیا۔ مقررہ تاریخ پر جب میں چیک کیش کروانے گیا تو بنک انتظامیہ نے مجھے چیک ڈس آنر کی سلپ تھما دی پولیس تھانہ سٹی نے چیک ڈس آنر ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...