سیالکوٹ (نامہ نگار) ائیرپورٹ سیکورٹی فورس نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر قطر ائیرویز کے مسافر علی رضا سے کروڑوں روپے کی ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمدکرکے اسے گرفتار کر کے انٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔ گائوں آدھا کا علی رضا بیگ کے خفیہ خانوں میں کروڑوں روپے مالیت کی ایک کلو 153گرام ہیروئن چھپا کر اسے لیکر قطر ائیرویز کی فلائٹ QR 631 پر اٹلی براستہ دوہا جانے کیلئے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ آیا۔ ائرپورٹ سکیورٹی فورس نے چیکنگ کے دوران ہیروئن برآمد کرلی اور مسافر کو گرفتار کرلیا جسے بعدازاں ہیروئن سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔ ہیروئن سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
سیالکوٹ: سکیورٹی فورس نے اٹلی جانیوالے مسافر سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمد کر لی، ملزم گرفتار
Oct 31, 2017