لندن میں مسلم لیگ (ن) کے اجلاس سے لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے: رحمان ملک

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ کوئی ایسا فیصلہ ہونے جا رہا ہے جو مسلم لیگ (ن) یہاں نہیں کرنا چاہتی، لندن میں مسلم لیگ (ن) کے اجلاس سے دال میں کچھ کالا نظر آرہا ہے،کچھ تو پردہ داری ہے۔ جو یہاں نہیں ہو رہی۔ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حالات کو خراب کیا گیا تو اس کی ذمہ دار مسلم لیگ ن ہو گی، ایسا لگ رہا ہے کہ وہ سسٹم کو خود ہی وائنڈ اپ نہ کر دیں، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...