جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ فضا میں کارکن ڈائی آکسائیڈ گیس کی موجودگی انتہائی سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے۔ پیرس ماحولیاتی معاہدے کے اہداف کے حصول کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ واضح رہے پیرس میں 2050ء تک عالمی درجہ حرارت 2 ڈگری تک محدود کرنے کا معاہدے طے پایا تھا۔ پیرس معاہد ے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کرنے کے عز م کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔ بعدازاں امریکی صدر ٹرمپ نے پیرس میں معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پیرس معاہدے کی شرائط امریکہ پر اقتصادی بوجھ بڑھا رہی ہے۔
فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی موجودگی پیرس ماحولیاتی معاہدہ کے اہداف حاصل کرنے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ
Oct 31, 2017