اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) آئی ایس پی آر کے مطابق حکومت پاسکتان نے 68بھارتی ماہی گیر قیدی رہا کر دیئے۔ واہگہ چیک پوسٹ پر ماہی گیروں کو بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے حوالے کیا گیا ماہی گیروں کو وزارت داخلہ کے نمائندوں اور پنجاب رینجرز نے بھارتی حکام کے حوالے کیا رہا ہونے والے ماہی گیروں نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ سٹاف رپورٹر کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا پاکستان نے خیر سگالی کے جذبہ کے تحت بھارت کے اڑسٹھ ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ان کو غلطی سے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا، اس سے پہلے پاسکتان اس ماہ کی13تاریخ کو دو بھارتی شہریوں کو رہا کر چکا ہے۔ پاکستان کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے انسانی ہمدردی کے معاملات کو سہولت دی جانی چاہئے اور اسے سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے۔