.وزیراعظم کو اقامہ پر نہ نکالا جاتا تو ترقی کی رفتار تیز تر ہو چکی ہوتی: مریم نواز

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازشریف نے حسب پروگرام مزنگ میں ماجد ظہور ایم پی اے کی نگرانی میں قائم این اے 120 کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ اس مرتبہ پی پی 140کی یونین کونسل 61 کے چیئرمین حاجی اسحاق کی قیادت میں منتخب بلدیاتی نمائندوں اور معززین علاقہ کو مریم نواز کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بلایا گیا تھا۔ مریم نواز مزنگ میں پہنچیں تو مسلم لیگی کارکنوں نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا‘ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ ماجد ظہور ایم پی اے انہیں دفتر کے اندر لے گئے جہاں انہوں نے یو سی 61 کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات بھی جاری کئے جبکہ ایم پی اے ماجد ظہور کی ڈیوٹی لگائی کہ مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں سے بذات خود رابطہ رکھیں۔ اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ مریم نواز نے اظہار خیال کرتے ہوئے ملک کے موجودہ حالات کا الیکشن 2013ء سے پہلے کے حالات سے موازنہ کیا اور مسلم لیگیوں پر زور دیا کہ گلی کوچوں میں لوگوں کو باور کروائیں کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان بحرانوں سے نکل آیا ہے وگرنہ نوازشریف کے اقتدار میں آنے سے پہلے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ عروج پر تھی‘ سی این جی سٹیشنوں اور پٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں انتظار میں کھڑی ہوتی تھیں‘ دہشت گردی کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس تھا‘ معیشت ڈوب رہی تھی۔ نوازشریف کی مدبرانہ قیادت کا نتیجہ ہے کہ ملک اس وقت ان تمام بحرانوں سے باہر نکل آیا ہے اور اگر وزیراعظم کو اقامہ پر نہ نکالا جاتا تو ترقی کی رفتار اب تیز تر ہو چکی ہوتی۔ مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی قیادت میں پاکستان اور پاکستانیوں کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے اور 2018ء میں الیکشن جیت کر ایجنڈا کو مکمل کرے گی۔ ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے قوم سے والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ والدہ اللہ کے فضل و کرم سے گھر آ گئی ہیں۔ قوم دعا کرتی رہے جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔علاوہ ازیں وزیر ریلوے سعد رفیق نے مریم نواز سے ملاقات کی۔ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ جمہوری عمل کے استحکام کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے۔ مریم نواز نے ماجد ظہور کے ساتھ ٹمپل روڈ، لٹن روڈ اور فوڈ سٹریٹ انارکلی اور ملحقہ علاقوں کا دورہ بھی کیا اور لوگوںسے مسائل دریافت کئے۔ دورے کے دوران لوگوں کی بہت بڑی تعداد جمع ہو گئی جس سے ٹریفک میں تعطل پیدا ہو گیا۔ مریم نواز آج منگل کو بھی این اے 120 کے مرکزی دفتر سمیت حلقے کادورہ کریں گی۔
شیخوپورہ/ فیروز وٹواں( نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت +نامہ نگار) قصبہ فیروز وٹواں میں دو منزلہ فرنیچر کا شو روم اچانک زمین بوس ہو گیا جس میں تقریباً 20کے قریب افراد ملبے تلے دب گئے تین افراد جاں بحق ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی اور ایک بچی سمیت10کے قریب مرد و خواتین کو زخمی حالت میں ملبے تلے سے نکال لیا گیا۔ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا بتایا گیا ہے کہ واربرٹن چوک میں فرنیچر کا شو روم اچانک زمین بوس ہو گیا جس کے اوپر پانچ رہائشی کوارٹر تھے اور وہاؒں شو روم میں 20کے قریب افراد موجود تھے ملبے تلے دب گئے فوری کارروائی کی وجہ سے 10افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ ایک70سالہ بزرگ حاجی لیاقت اور50سالہ 35سالہ پرویز ولداسلم احسان الٰہی جاں بحق ہو گئے ہیں زخمیوں میں بشریٰ بی بی ، ماریہ بی بی ، اذان ، ثریا بی بی ، کاشف ، ساجد ، پرویز، مبشر، صبا بتول، و دیگر شامل ہیں۔ 3افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک موقع پر پہنچ گئے، ایک اطلاع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں فرنیچر کے کاریگر دو سگے بھائی شامل ہیں جو قصبہ وار برٹن کے رہائشی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...