اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ختم نبوت کے فارم سے متعلق تحقیقات کے لئے قائم کی گئی کمیٹی نے ایک اخبار میں ختم نبوت سے متعلق فارم کے بارے میں ذمہ داروںکے تعین سے متعلق شائع شدہ خبر کو بالکل بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ کمیٹی کے ایک پریس ریلیزکے مطابق اس طرح کی مذموم باتیں غیر ذمہ دار لوگ اپنے مذموم مقاصدکے لئے پھیلاتے ہیں۔
ختم نبوت کے فارم سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی طرف سے خبرکی تردید
Oct 31, 2017