آستانہ(این این آئی)قزاقستان میں امن مذاکرات کا ایک نیا دور شروع ہو گیا۔ آستانہ میں ملکی وزارت خارجہ نے بتایا کہ اس دو روزہ بات چیت میں قیدیوں کے تبادلے کے موضوع کو خصوصی اہمیت حاصل رہے گی۔ اس کے علاوہ فریقین دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بارودی سرنگوں کی صفائی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
قزاقستان میں شامی امن بات چیت کا نیا دورشروع ہوگیا
Oct 31, 2017