ڈونگہ بونگہ: ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر‘ خاتون جاں بحق

ڈونگہ بونگہ (نامہ نگار) مشعل ہیلتھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم اﷲ طاہر کی بڑی بہن موٹرسائیکل اور ٹرالی کے تصادم میں موقع پر جا بحق مرد اور خاتون دو شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ مشعل ہیلتھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن محلہ نظام پورہ غربی کے چیئرمین ڈاکٹر سلیماﷲ طاہر کی بڑی بہن ایک موٹرسائیکل پر سوار ہو کر تین افراد پاکپتن جارہے تھے۔ راستہ میں پیچھے سے آنیوالی ایک تیز رفتار ٹرالی نے ٹکر ماری جس سے موٹرسائیکل سوار دو خواتین اور ایک مرد حادثہ کی وجہ سے زمین پر گر گئے جس سے ڈاکٹر سلیم اﷲ طاہر کی بڑی بہن موقع پر ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئیں جبکہ موٹر سائیکل سوار ڈرائیور اور دوسری خاتون کو بھی چوٹیں آئیں انہیں فوری طبی امداد دی گئی اور ان کی زندگی بچ گئی۔

ای پیپر دی نیشن